وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بیلاروس کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے،شفقت محمود اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر اینڈرے ایرمولووچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا …

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،
بیلاروس کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے،شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر اینڈرے ایرمولووچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم بیلاروس کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ جو معاہدے اور پروٹوکول ہوئے ہیں اس پر عملدرآمد پر تیزی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔بیلاروس کی تعلیم کےلئے جو مشترکہ وزارتی کمیٹی ہے اس کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان میں تعلیم کے فروغ کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں کئی ایم او یو ہوئے ہیں۔ بیلاروسین سفیر نے کہا کہ ہمارے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں معاہدے ہیں اور اس تعاون کو مزید بڑھایئں گے۔ بیلاروس کے سفیر نے شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم بننے پر کو مبارکباد دی۔