وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کا خواندگی کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خواندگی کا عالمی دن پاکستان میں تعلیم بارے فیصلہ سازی کرنے والوں کو بنیادی تعلیم اور تعلیم بالغاں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے …

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ خواندگی کا عالمی دن پاکستان میں تعلیم بارے فیصلہ سازی کرنے والوں کو بنیادی تعلیم اور تعلیم بالغاں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں خواندگی کی شرح میں اضافہ کا تہیہ کر رکھا ہے اور پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 25Aمیں تعلیم کو بنیادی حق قرار دئیے جانے سے ہمارے اس عزم کو تقویت ملی ہے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو مفت پرائمری تعلیم اور سب کے لئے یکساں تعلیم کے حوالے سے متعدد چیلنجز درپیش ہیں جن میں خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم میں امتیازی سلوک کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگرچہ شرح خواندگی میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ناخواندہ افراد کی تعداد بھی بڑھی ہے۔ ہم نے اب بھی تعلیم بالغاں کے پروگراموں کو ادارہ جاتی بنانا ہے، ہمیں سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جانے والوں کی تعلیم بالغاں کی پروگراموں تک رسائی کو یقینی بنانا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت پاکستان میں تعلیم اور خواندگی کے اشاریوں میں بہتری کے لئے کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply