وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی کا اجلاس تعلیمی پالیسی کا جلد اجراءکر دیا جائے گا، انجینئر بلیغ الرحمن اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیمی پالیسی کا جلد اجراءکر دیا جائے گا۔ وہ جمعرات کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت مشاورتی کمیٹی کا اجلاس
تعلیمی پالیسی کا جلد اجراءکر دیا جائے گا، انجینئر بلیغ الرحمن
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیمی پالیسی کا جلد اجراءکر دیا جائے گا۔ وہ جمعرات کو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے کمیٹی روم میں وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں مشاورتی کمیٹی کے کنوینئر نے تعلیمی پالیسی کی مسودہ پر پریزینٹیشن دی۔ مشاورتی کمیٹی کے ارکان نے قومی تعلیمی معیار، قومی نصاب کونسل قائم کرنے، تعلیمی اداروں میں لازمی قرآنی تعلیم پر قانون سازی، مستند تعلیمی اعداد و شمار کے باقاعدگی سے اجراءاور وفاقی تعلیمی بورڈ میں اصلاحات بارے وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی کوششوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر انجنیئر محمد بلیغ الرحمن نے وزارت کی معاونت پر مشاورتی کمیٹی کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اجلاس میں جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر محمد رفیق طاہر اور وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔








