اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں اور اقدامات سے اب سالانہ چار لاکھ درخواستیں ہنر مندی کے مختلف کورسز کےلئے موصول ہو رہی ہیں‘ ہنر مندی کے کورسز کےلئے ملک کے نامور وکیشنل اداروں کے ساتھ معاہدات کیے گئے ہیں اور مختلف شعبوں میں سالانہ ایک لاکھ ہنر مندتیار …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں اور اقدامات سے اب سالانہ چار لاکھ درخواستیں ہنر مندی کے مختلف کورسز کےلئے موصول ہو رہی ہیں‘ ہنر مندی کے کورسز کےلئے ملک کے نامور وکیشنل اداروں کے ساتھ معاہدات کیے گئے ہیں اور مختلف شعبوں میں سالانہ ایک لاکھ ہنر مندتیار کیے جارہے ہیں ‘ ہنر مندی کا کورس چھ ماہ میں مکمل کیا جاتا ہے اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ‘پاکستان کی آبادی 11 کروڑ نوجوانوں پر مشتمل ہے اگر انہیں ہنر مند بنا کر روزگار فراہم کیا جائے تو پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے ۔وہ منگل کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کو بریفنگ دے رہے تھے‘قائمہ کمیٹی سے سفارش کی گئی کہ سی پیک روٹ پر ٹیکنیکل سینٹرز قائم کرنے کےلئے چین کے حکام سے رابطہ کیا جائے اور چین کے شہر تنجنگ میں قائم پبلک وکیشنل سینٹر کی طرز پر اسلام آباد می پبلک وکیشنل سینٹر قائم کیا جائے ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن راحیلہ مگسی نے کی ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (نیو ٹیک)کے فنگشنز،ذمہ داریاں ، کام کے طریقہ کار ، انتظامی کنڑول ، سالانہ بجٹ اور اس کے استعمال کے علاوہ ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے ادارے کی طرف سے ہنرمندی کے فروغ کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔








