وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا قومی کونسل برائے سماجی بہبود کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ اور سیوریج آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو آلودگی جیسے مسائل کا سامنا ہے، دنیا بھر میں سالڈ ویسٹ اور سیوریج کو کارآمد استعمال میں لایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی اس پر کام کیا جا …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ اور سیوریج آلودگی کی بڑی وجہ ہیں، پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو آلودگی جیسے مسائل کا سامنا ہے، دنیا بھر میں سالڈ ویسٹ اور سیوریج کو کارآمد استعمال میں لایا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی اس پر کام کیا جا رہا ہے۔ وہ بدھ کو قومی کونسل برائے سماجی بہبود کے زیر اہتمام ”صاف سبز پاکستان، عمران خان کا وژن اور نوجوانوں کی سماجی ذمہ داریوں“ کے موضوع منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم موضوع ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں، پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو آلودگی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ہمارے ہاں ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن دنیا بھر میں اس کو ایندھن، اینٹوں اور مخصوص قسم کی لکڑی کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply