وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی جانب سے وزارت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، مدارس کو قومی دھارے میں لانا بڑی کامیابی ہے، 55 ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنرز کی تربیت دی گئی ہے، تعلیمی اصلاحات کی جا رہی ہیں، بی اے کی ڈگری ختم کرکے 16 سالہ بی ایس پروگرام اور …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، مدارس کو قومی دھارے میں لانا بڑی کامیابی ہے، 55 ہزار نوجوانوں کو مختلف ہنرز کی تربیت دی گئی ہے، تعلیمی اصلاحات کی جا رہی ہیں، بی اے کی ڈگری ختم کرکے 16 سالہ بی ایس پروگرام اور 18 سالہ ایم ایس پروگرام شروع کیا گیا ہے، آﺅٹ آف سکول چلڈرن کے سکولوں میں داخلہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا، ڈیلی ویجز اساتذہ کی مستقلی کیلئے فیڈرل سروس کمیشن کو ہدایات دی گئی ہیں جبکہ اس کی سمری کابینہ میں بھجوا دی گئی ہے اور نئی سیٹیں بھی بنائی جا رہی ہیں۔ بدھ کو وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ایک سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 اگست 2018ءکو کابینہ نے حلف لیا تھا، ہماری وزارت نے ایک سال کے دوران ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ اور خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے ہیں۔