اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت قومی و علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کےلئے کوششیں کر رہی ہے۔ وہ منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) میں منعقدہ قومی کانفرنس ”ہم سب ہیں پاکستانی“ سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کا قومی کانفرنس ”ہم سب ہیں پاکستانی“ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت قومی و علاقائی ثقافت کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کےلئے کوششیں کر رہی ہے۔ وہ منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) میں منعقدہ قومی کانفرنس ”ہم سب ہیں پاکستانی“ سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی زبانیں اور مذاہب مختلف ہو سکتے ہیں لیکن ان کے دل متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مابین مشترکہ چیز پاکستانی ہے، ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن کو مل کر حل کےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور وہ اپنی ثقافت، مذہب اور قومی مفادات کے معاملات میں حصہ لینے کےلئے آزاد ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا جہاں مسلمانوں کو نئے قوانین کے تحت ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بےگناہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں شکر گزار ہونا چاہئے کہ ہم پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں ہم سب متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت کھولی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی بھی قائم کی جا رہی ہے کیونکہ ہم اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ان کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ نظام تعلیم سرکاری، نجی اور مدارس سمیت تین طبقوں میں تقسم کرتا ہے اور حکومت آئندہ سال تک یکساں نظام تعلیم کو متعارف کرانے کےلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں تمام طبقوں اور مذاہب کے لوگوں کےلئے یکساں نظام تعلیم کو یقینی بنائے گی۔








