وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاءکے وائس چانسلر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاءکے وائس چانسلر سابق جسٹس قاضی خالد علی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاءکراچی کے وائس چانسلر کا خیر مقدم کیا اور ملاقات کے دوران تعلیم سے متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاءکے وائس چانسلر سابق جسٹس قاضی خالد علی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو یہاں وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاءکراچی کے وائس چانسلر کا خیر مقدم کیا اور ملاقات کے دوران تعلیم سے متعلقہ معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی لاءنے وفاقی وزیر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی میں 2015ءکے تعلیمی سال میں داخلہ لینے والے طلباءکا پہلا بیج اس سال پاس آﺅٹ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں 1600 طلباءزیر تعلیم رہے ہیں اور یونیورسٹی کے پاس فیکلٹی میں سابق ججوں سمیت مستقل اور وزٹنگ تعلیمی ماہرین موجود ہیں۔ شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی آف لاءکے وائس چانسلر نے وفاقی وزیر کو یونیورسٹی آف لاءاور برطانوی یونیورسٹی ناتھمپٹن کے درمیان اشتراک کار کے معاہدہ بارے بھی بتایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ جلد ہی شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی لاءکراچی کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں