وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار کا شفاف ترین عمل متعارف کروا کر ایک مثال قائم کی ہے، ماضی میں آئی پی پیز کے منصوبوں میں جو کچھ ہوتا رہا اس کی تفصیل بیان نہیں کرنا چاہتا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے تحریک پیش کی کہ یہ …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار کا شفاف ترین عمل متعارف کروا کر ایک مثال قائم کی ہے، ماضی میں آئی پی پیز کے منصوبوں میں جو کچھ ہوتا رہا اس کی تفصیل بیان نہیں کرنا چاہتا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان ملک میں قائم کئے جانے والے اور قائم شدہ آئی پی پیز سے متعلق معاملات خصوصاً ونڈ اور سولر پلانٹس ان کی لاگت، اور ان پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کی قیمت اور ٹیرف اور ان کے منفی اثرات کو زیر بحث لائے۔ تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ مہنگے منصوبوں کی بدولت پاکستان میں مہنگی بجلی پیدا کی جا رہی ہے، اس وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہو گا، اس معاملے پر خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو اس معاملے پر غور کرے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بجلی کے مہنگے منصوبوں میں ملکی مفاد کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے تاکہ ہم تمام اعداد و شمار لے کر آئیں اور بات کر سکیں۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ آئی پی پیز من مانے نرخ مقرر کراتی ہیں، تفصیلی بحث کے لئے کمیٹی بننی چاہیے اور جو سفارشات ہوں ان کو دونوں ایوانوں سے منظور کراریا جائے اور حکومت ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں

Leave a Reply