اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مارچ کے آخر تک بجلی کی فراہمی میں تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وار رومز اور پیپکو نے نگرانی کا خصوصی سیل قائم کردیا ہے ۔ جمعرات کو وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ وزارت توانائی کے پاور …
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مارچ کے آخر تک بجلی کی فراہمی میں تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وار رومز، پیپکو نے نگرانی کا خصوصی سیل قائم کر دیا
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے مارچ کے آخر تک بجلی کی فراہمی میں تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وار رومز اور پیپکو نے نگرانی کا خصوصی سیل قائم کردیا ہے ۔ جمعرات کو وزارت پاور ڈویژن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کا ایک اور انقلابی قدم ہے۔ وار رومز اور نگرانی کے خصوصی سیل جنرل منیجر/ چیف انجینئر کے سربراہی میں کام کریں گے اور اس مقصد ملک کے 10فیصد لاسز والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس حوالے سے ہدایات تمام سی ای اوز اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک پیپکو اور دیگر حکام کے ساتھ جمعرات کو ایک اجلاس کے دوران جاری کیں۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تکنیکی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وار رومز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں جن میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی طرف سے مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ مواصلاتی رابطے کے ذریعے نگرانی کا مرکزی نظام قائم ہو۔








