وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی زیر صدارت متبادل توانائی کی ترقی کے بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) متبادل توانائی کی ترقی کے بورڈ نے بجلی کی پیداوار کے بعض منصوبوں کی کیٹگری تبدیل کرنے کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پیش کرنے کی سفارشات کی منظوری دےدی۔ متبادل توانائی کی ترقی کا 49واں اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متبادل توانائی سے متعلق مختلف امور اور …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) متبادل توانائی کی ترقی کے بورڈ نے بجلی کی پیداوار کے بعض منصوبوں کی کیٹگری تبدیل کرنے کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پیش کرنے کی سفارشات کی منظوری دےدی۔ متبادل توانائی کی ترقی کا 49واں اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متبادل توانائی سے متعلق مختلف امور اور اے ای ڈی بی کے معاملات پر غور کیا گیا۔ بورڈ نے 27 فروری کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلہ کے تحت طریقہ کار پر پورا اترنے والے بعض منصوبوں کی کیٹگری تبدیل کرنے کیلئے معاملہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پیش کرنے کیلئے اپنی ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔ اجلاس میں اے ای ڈی بی کی استعداد بڑھانے کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ افرادی قوت کی ضروریات پورا کرنے کیلئے تفصیلی غور و خوض کیا جائے اور سفارشات بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں۔ بورڈ نے اے ای ڈی بی بورڈ کی مالیاتی اور ہیومن ریسورس کمیٹیاں کی تشکیل نو کی بھی منظوری دےدی۔