ہری پور۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے یونین کونسل مانکرائے کے چار دیہاتوں کیلئے سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا ہے۔ منصوبہ پر 5 کروڑ 58 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ ا س حوالہ سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں عمائدین علاقہ کے ہمراہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے یونین کونسل مانکرائے کے موضع …
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا مانکرائے کے چار دیہاتوں کیلئے سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح

مزید خبریں
ہری پور۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے یونین کونسل مانکرائے کے چار دیہاتوں کیلئے سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا ہے۔ منصوبہ پر 5 کروڑ 58 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ ا س حوالہ سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں عمائدین علاقہ کے ہمراہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے یونین کونسل مانکرائے کے موضع جات مکھن، دوبندی، جامعہ اتمان اور جوگی موہڑہ کیلئے 5 کروڑ 58 ہزار روپے کی لاگت سے گیس فراہمی منصوبہ کا باضابطہ افتتاح کیا اور کہا کہ ہم وعدوں نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے جتنے وعدے کئے الحمداﷲ ایک ایک کر کے پورے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ نے گیس منصوبہ کا افتتاح کرنے پر عمر ایوب خان کا دلی شکریہ ادا کیا۔








