وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے پاکستان میں بین لاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے سربراہ ریٹو اسٹاکر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے پاکستان میں بین لاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے سربراہ ریٹو اسٹاکر نے وفدکے ہمراہ پیر کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ سمیت بیرونی ممالک میں قید پاکستانی شہریوں کو درپیش مسائل اور انکے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری سے پاکستان میں بین لاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے سربراہ ریٹو اسٹاکر نے وفدکے ہمراہ پیر کو یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ سمیت بیرونی ممالک میں قید پاکستانی شہریوں کو درپیش مسائل اور انکے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھارت میں قید بے قصور پاکستانی قیدی شاکراللہ پر تشدد اور اسکے بیہمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریڈ کراس وفد کے سربراہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی اور کہا کہ بھارت میں ریاستی سرپرستی میں پاکستانی قیدی کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بین لاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے وفد کے سربراہ ریٹو اسٹاکر پر زور دیا کے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کو اس حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم نے موجودہ قوانین پر عملدرآمد اور نئی قانون سازی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالہ سے مختلف نئے بلوں پر کام کر رہے ہیں جس میں تشدد کی روک تھام اور دوران حراست اموات اور معذور افراد کے حقوق کا بل بھی شامل ہیں جنہیں جلدپارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کو مزید بتایا کہ انسانی حقوق سے متعلق مسائل کے حوالہ سے ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بین لاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کے وفد کے سربراہ نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان بالخصوص وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کی اور اس ضمن میں اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply