وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارلیمنٹ میں بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں کیونکہ ان کے بیان کا ایک ایک لفظ درست ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم محمد نواز شریف پر جھوٹے …

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے پارلیمنٹ میں بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہیں کیونکہ ان کے بیان کا ایک ایک لفظ درست ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم محمد نواز شریف پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگارہی ہے جن کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف کو چاہیے کہ صرف الزامات ہی نہیں ان کے ثبوت بھی پیش کرے جو کہ یہ لوگ پیش نہیں کر سکے، پانامہ پیپرز کا کیس عدالت عظمیٰ میں ہے جہاں پی ٹی آئی کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم پانامہ پیپرز پر بات اس لیے نہیں کر رہے کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے لیکن اگر تحریک انصاف نے پانامہ معاملے پر پارلیمنٹ میں تین ہفتے تک بھی بات کرنی ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں

Leave a Reply