وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا چین کے شہر اورمچی میں کاریک انسٹی ٹیوٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد/ارومچی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقی،مغربی اور وسطی ایشیائی ملکوں کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو توسیع دینے کا خواہاں ہے،پاکستان علاقائی روابط کے مقاصد کیلئے پرعزم ہے،خطے کے عوام کا مسقبل بہتر روابط اور ایک دوسرے کی منڈیوں سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کے شہر اورمچی میں کاریک انسٹی …

اسلام آباد/ارومچی ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مشرقی،مغربی اور وسطی ایشیائی ملکوں کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو توسیع دینے کا خواہاں ہے،پاکستان علاقائی روابط کے مقاصد کیلئے پرعزم ہے،خطے کے عوام کا مسقبل بہتر روابط اور ایک دوسرے کی منڈیوں سے وابستہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چین کے شہر اورمچی میں کاریک انسٹی ٹیوٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کے مقاصد کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرقی،مغربی و وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو مزید توسیع دینے کا خواہاں ہے۔ ہم خطے کے ان ممالک کیساتھ تیل و گیس پائپ لائن، انفراسٹرکچر، الیکٹریسٹی گرڈز اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کو توسیع دینا چاہتے ہیں تاکہ ترقی کی شرح میں اضافہ اور روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں۔ وزیر خزانہ نے رکن ممالک سے کہا کہ وہ رکن ممالک کے مابین ایوی ایشن،سرمائے کی مارکیٹ اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے تعاون سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کی تجاویز پر کام تیز کریں۔کاریک پروگرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علاقائی تعاون میں اضافہ مسقبل میں پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کریگا۔سی پیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقائی رابطوں میں سنگ میل ہے جس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ خطے کے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے ایک پٹی ایک سڑک اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے قیام میں چینی قیادت کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کاریک انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کو علاقائی روابط کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے حصول میں اہم قدم قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے پر گرمجوشی سے خیر مقدم کرنے پر چینی حکومت، سنکیانک علاقائی حکومت اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply