وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آرکے امور سے متعلق اجلاس منعقد ایف بی آر سے متعلق امور پر بحث‘ وزیر خزانہ کو ٹیکس محاصل سے متعلق آگاہ کیا گیا اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) فیڈرل فورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے امور سے متعلق اجلاس ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آرکے امور سے متعلق اجلاس منعقد

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آرکے امور سے متعلق اجلاس منعقد
ایف بی آر سے متعلق امور پر بحث‘ وزیر خزانہ کو ٹیکس محاصل سے متعلق آگاہ کیا گیا
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) فیڈرل فورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے امور سے متعلق اجلاس ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر ،چیئر مین ایف بی آر اور وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میںایف بی آر سے متعلق امور زیر بحث آئے۔اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیکس محاصل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ محاصل کے حتمی اعداد و شمار تیار کر دیئے گئے ہیں۔اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام کو ہدایت دی کہ اس عمل میں تیزی لائیں اور 30جون تک اکھٹے ہونے والے ٹیکس محاصل کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر ایف بی آر کے ریٹائرڈ ہونے والے چیئر مین ڈاکٹر محمد ارشاد کو دور ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔








