وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے متعلق مالی امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے‘ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان ریلوے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے‘ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے متعلق مالی امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے متعلق مالی امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس
ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے‘ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار
پاکستان ریلوے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے‘ خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت ریلوے کو یقین دہانے کراتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔یہ بات انہون نے بدھ کو یہاں پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن سے متعلق مالی امور کا جائزہ لینے کی غرض سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر پلاننگ ،ترقی اور اصلاحات احسن اقبال بھی اجلاس میں موجود تھے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ریلوے انفرا سٹرکچر کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا جبکہ موجودہ قیادت کے تحت سڑکوں اور کمیونیکیشن انفرا سٹکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن سے ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار بھی تیز ہو جائیگی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت ریلوے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔وزارت پلاننگ ترقی و اصلاحات اور اقتصادی امور ڈویژن کو بھی ریلوے نیٹ ورک کی بہتری کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون فراہم کرنیکی ہدایت کی گئی۔








