اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات علاقائی امن و استحکام کے ضامن ہیں۔سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔جمعہ کو بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب زیاو جیءسے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سیاسی،ادارہ جاتی اور …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب زیاو جیءسے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات علاقائی امن و استحکام کے ضامن ہیں۔سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔جمعہ کو بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب زیاو جیءسے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سیاسی،ادارہ جاتی اور ہر سطح پر خوشگوار دو طرفہ تعلقات موجود ہیں جبکہ سی پیک منصوبہ سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائے گا۔انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو کاریک انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں میں فعال شرکت کو جاری رکھے گا۔ملاقات کے دوران دونوں وزرا ءنے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو کو مزید بڑھانے کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔چین کے وزیر خزانہ زیاو جیءنے دورہ چین پر اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دو ہمسایہ ملکوں کے مابین اعلی سطح پر تبادلے مستحکم دو طرفہ تعلقات کے مقاصد کو مزید آگے لیجانے میں معاون ثابت ہونگے۔انہوں نے بر وقت سی پیک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے حکومت پاکستان کے کوششوں کو سراہا۔








