وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی زیر صدارت ایف بی آر سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئر مین ایف بی آر،وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔ قائمقام سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ کو وزارت کے جاری مختلف مالیاتی اقدامات کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئر مین ایف بی آر،وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔ قائمقام سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ کو وزارت کے جاری مختلف مالیاتی اقدامات کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کو یقینی بنانا ہے کہ پہلی سہ ماہی کی زبردست مالی کارکردگی دوسری سہ ماہی میں برقرار رکھی جائے ۔ قائمقام سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو رواں مالی سال کے لئے مجموعی بیرونی ضروریات کے تخمینہ جات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی حالیہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے پاکستان کی مجموعی بیرونی مالی ضروریات31ارب ڈالر کے مساوی ہے۔انہوں نے کہا کہ ےہ رپورٹ کسی بھی ملک کی مجموعی مالی ضروریات سے متعلق معیاری تعریف کی غلط تشریخ پر مبنی ہے۔انٹرنیشنل رپورٹنگ معیارات کی بنیاد پر پاکستان کی رواں مالی سال کے لئے حقیقی مجموعی مالی ضروریات تقریبا18ارب ڈالر ہے جو جی ڈی پی کا5.3فیصد بنتا ہے۔

Leave a Reply