اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعرات کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کیساتھ موسم بہار میں ہونے والے اجلاسوں اور ملاقاتوں اور دیگر سینئر امریکی افسران سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے دورہ واشنگٹن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعرات کو پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کیساتھ موسم بہار میں ہونے والے اجلاسوں اور ملاقاتوں اور دیگر سینئر امریکی افسران سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے دورہ واشنگٹن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آئندہ دورہ امریکا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور امریکا کے درمیان موجود اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سابقہ دورہ امریکا کے دوران امریکی قیادت، امریکی تھنک ٹینک اور عالمی تنظیموں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے حوالے سے پائے جانے والے تصور اور تشخص میں بہتری آئی ہے۔








