وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ٹینس چیمپیئن شپ 2017 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو امن وامان کا گہوارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد سے حالات بہت بہتر ہو جائیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ٹینس چیمپیئن شپ 2017 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس چیمپیئن شپ کا اہتمام ماہنامہ …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو امن وامان کا گہوارہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد سے حالات بہت بہتر ہو جائیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ٹینس چیمپیئن شپ 2017 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس چیمپیئن شپ کا اہتمام ماہنامہ صبحِ نو نے کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ملک میں امن وامان کی بڑی اہمیت ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک کی سول اور فوجی قیادت نے مل کر بڑے اقدامات کئے ہیں جن کی کامیابی کا پوری دنیا میں اعتراف کیا جا رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، ہمیں ملک کو مل کر آگے لے جانا چاہئے۔

Leave a Reply