اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی کارکردگی کو منظم کیا گیا، سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں‘ہم ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے ۔وہ پیر کو یہاں ایف بی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18کی پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی کارکردگی کو منظم کیا گیا، سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘حکومت کا آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں‘ہم ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے ۔وہ پیر کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان ‘پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان ‘قائمقام سیکرٹری خزانہ سید غضنفر عباس اور چیئرمن ایف بی آر طارق محمود پاشا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے معاشی اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2013 میں ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں ‘ اقتصادی ترقی کی شرح کو 3.7 سے 5.3 فیصد تک پہنچایا، محصولات میں 4 برس میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے ، فی کس آمدنی 1300 سے بڑھ کر 1632 ڈالر ہوگئی،اس وقت مہنگائی کی شرح 4.16 فیصد ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔








