اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، نہ ہی وزیراعظم پر قبل از وقت انتخابات کیلئے دباﺅ ڈالا جا سکتا ہے، انتخابی اصلاحات کا پیکیج بجٹ سے پہلے پہلے تیار کر لیں گے اس کیلئے کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرے گی۔ انتخابی اصلاحات کی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، نہ ہی وزیراعظم پر قبل از وقت انتخابات کیلئے دباﺅ ڈالا جا سکتا ہے، انتخابی اصلاحات کا پیکیج بجٹ سے پہلے پہلے تیار کر لیں گے اس کیلئے کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرے گی۔ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت پارلیمنٹ کے ارکان اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ کمیٹی نے پی ٹی آئی کی فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی تجویز کا جائزہ لیا تاہم کمیٹی نے اس تجویز کی منظوری نہیں دی جبکہ ریٹرننگ افسران فوج سے لینے کی بھی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کی تقرری کا موجودہ طریقہ کار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی پولنگ سٹیشنوں پر تعیناتی سے اتفاق کرتے ہیں۔ فوجی جوانوں کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔








