اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بعد حکومت اب بلند، پائیدار اور ہمہ جہت اقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات قائم مقام برطانوی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراﺅڈر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے بعد حکومت اب بلند، پائیدار اور ہمہ جہت اقتصادی نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراﺅڈر کے ساتھ جمعرات کو وزارت خزانہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ پاکستان میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے شعبہ (ڈی ایف آئی ڈی) کی نائب سربراہ جودتھ ہربرٹسن بھی قائم مقام ہائی کمشنر کے ہمراہ تھیں جبکہ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیر خزانہ اور قائم مقام ہائی کمشنر نے پاک۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ مضبوط اور تاریخی شراکت داری استوار ہے۔









