وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سنجیدہ و مخلصانہ کوششوں سے مالی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے اور رواں مالی سال مالی خسارے کا ہدف 3.8 فیصد مقررکیا گیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سنجیدہ و مخلصانہ کوششوں سے مالی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے اور رواں مالی سال مالی خسارے کا ہدف 3.8 فیصد مقررکیا گیا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مالی خسارہ 8.8 فیصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں سے 6 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب بھی پاکستان اپنے شہریوں کو پورے خطے میں سب سے سستی پٹرولیم مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جس کے لیے اہم اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 3500 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply