وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل سے وزیر اعظم محمد نواز شریف 2018ءکے انتخابات تک وزیر اعظم پاکستان رہیں گے۔ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت عظمی کی جانب سے تین اور دو ججز کی رائے کے تحت فیصلہ سنایا گیا …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل سے وزیر اعظم محمد نواز شریف 2018ءکے انتخابات تک وزیر اعظم پاکستان رہیں گے۔ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت عظمی کی جانب سے تین اور دو ججز کی رائے کے تحت فیصلہ سنایا گیا ہے ہم اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے 6 ماہ قبل یہ خط تحریر کیا گیا تھا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے اور آج عدالت عظمی نے بھی یہ فیصلہ سنایا کہ کیس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل انویسٹی گیشن کمیشن بنایا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply