وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کامنڈی بہاوالدین میں رینجر زکی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان انتہاءپسندی سے لڑنے کا اہم جزو ہے ‘ ہمارا عہد ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ‘ ہمیں اپنی کمزوریوں پرنظر رکھتے ہوئے اپنی طاقت اور کامیابیوںپر فخرکرنا ہو گا‘وطن کی سرحدوں کی حفاظت دین و دنیا میں فلاح کی ضمانت ہے ،آج دہشت گرد محاصرے میں ہیں اوران …

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان انتہاءپسندی سے لڑنے کا اہم جزو ہے ‘ ہمارا عہد ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ‘ ہمیں اپنی کمزوریوں پرنظر رکھتے ہوئے اپنی طاقت اور کامیابیوںپر فخرکرنا ہو گا‘وطن کی سرحدوں کی حفاظت دین و دنیا میں فلاح کی ضمانت ہے ،آج دہشت گرد محاصرے میں ہیں اوران کو چن چن کر ختم کر رہے ہیں، جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہو جا تی چین سے نہیں بیٹھیں گے، وہ منگل کے روز منڈی بہاو الدین میں رینجرز کی پاسنگ آوٹ تقریب کے موقع پر تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس سے خطاب کر رہے تھے ، وزیر داخلہ نے نئے ریکروٹس کو بنیادی تربیت مکمل کرنے اور پنجاب رینجرز میں شمولیت اختیار کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بنیادی تعلیم مکمل کر لی ہے لیکن آپ کی تربیت کا عمل ہمیشہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ رینجرز پاکستان کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ‘ نیشنل ایکشن پلان انتہا پسندی سے لڑنے کا اہم جزو ہے ،ہمارا عہد ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور پاکستان کو چٹان کی طرح مضبوط بنائیں گے

Leave a Reply