وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ای پاسپورٹ کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراءکر دیا ہے، جس سے بین الاقوامی دنیا میں اس کی ساکھ بحال ہو گی، اس سے قبل 2004ءمیں مشینری پاسپورٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت داخلہ میں ای پاسپورٹ کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ای پاسپورٹ کا اجراءکر دیا ہے، جس سے بین الاقوامی دنیا میں اس کی ساکھ بحال ہو گی، اس سے قبل 2004ءمیں مشینری پاسپورٹ کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت داخلہ میں ای پاسپورٹ کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں سرکاری اور سفارتخانوں کو ای پاسپورٹ مارچ 2018ءمیں جاری کئے جائیں گے جبکہ اگست 2018ءمیں عام لوگوں کیلئے ای پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی، ای پاسپورٹ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای پاسپورٹ سے پاسپورٹ کے غلط استعمال کا سدباب ہو گا اور لوگوں کو آسانی بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دو سے تین سالوں کے دوران پاسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں آن لائن پاسپورٹ، موبائل پیمنٹ اور ایگزیکٹو پاسپورٹ شامل ہیں۔

Leave a Reply