کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کراچی کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کی۔ پیر کو رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وفاقی …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ
کراچی ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کراچی کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید سے ملاقات کی۔ پیر کو رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں جاری آپریشن بالخصوص ایم کیو ایم رہنماءخواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی میں دہشت گردی کے تدارک اور امن وامان کے قیام کے لئے رینجرز کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے تاثرات قلمبند کئے۔









