وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سائٹ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات چیت

کراچی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں شناختی کارڈ کے حامل افراد کو تمام تر سہولتیں فراہم کریں گے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت اور مشترکہ حکمت عملی سے دہشت گردی کا جن بوتل میں بند ہوگیا ہے، نئی سامنے آنے والی دہشت گرد تنظیم کو بھی جلد …

کراچی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں شناختی کارڈ کے حامل افراد کو تمام تر سہولتیں فراہم کریں گے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت اور مشترکہ حکمت عملی سے دہشت گردی کا جن بوتل میں بند ہوگیا ہے، نئی سامنے آنے والی دہشت گرد تنظیم کو بھی جلد کالعدم قرار دے دیا جائے گا، کراچی میں سائٹ کے علاقے میں نادرا میگا سینٹر میں 1200 افراد روزانہ مستفید ہوسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب نادرا میگا سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا عثمان مبین ، قائم مقام ڈی جی کراچی محمد سہیل اور ڈی جی ایڈمن کرنل احمد خٹک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ نادرا میگا سینٹر کے قیام سے اہلیان کراچی کو بہت سی شناختی کارڈ بنانے کے سلسلے میں سہولیات میسر آئے گی خصوصاً ضلعی غربی و وسطی کے لوگ اس سینٹر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا میگا سینٹر کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلائیں گے تاکہ 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات کے ووٹرز میں نئے شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی شامل ہوسکیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ شناختی کارڈز بنانے والوں کے لئے مزید78 نئی موبائل گاڑیاں بھی شامل کی گئی ہیں جو نئے شناختی کارڈ بنانے والوں کے لئے بڑی مددگار ثابت ہوں گی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply