وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سندھ مدرسہ بورڈ (ایس ایم بی) فاطمہ جناح ہائی اسکول کا دورہ، طالبات سے بات چیت

کراچی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سندھ مدرسہ بورڈ (ایس ایم بی) فاطمہ جناح ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی ممکن نہیں جن قوموں نے تعلیم کو اپنا شعار بنایا وہ دیگر قوموں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں …

کراچی ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سندھ مدرسہ بورڈ (ایس ایم بی) فاطمہ جناح ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر ترقی ممکن نہیں جن قوموں نے تعلیم کو اپنا شعار بنایا وہ دیگر قوموں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔ ہماری نوجوان نسل باصلاحیت اور پر عزم ہے۔انہیں صرف مناسب پلیٹ فارم اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طالبات کو اسکول میں دی جانے والی سہولیات پر انتظامیہ کی تعریف کی۔ اس موقع پر ملک کے نامور گلوکار شہزاد رائے نے وفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی غیر سرکاری تنظیم "زندگی ٹرسٹ "نے ایس ایم بی فاطمہ جناح ہائی اسکول کو اپنی کفالت میں لیا ہوا ہے اور اس کے تمام اخراجات ٹرسٹ برداسشت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 2500 سے زائد طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور یہاں پر تعلیم کے علاوہ اسپورٹس، ثقافت، آرٹ، ادب اور دیگر شعبوں جن میں وہ دلچسپی لیتی ہیں ان کی رہنمائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے دیگر سرکاری اسکولوں کو بھی اپنی کفالت میں لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ نئی نسل کو بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کی جاسکے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply