وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا ضلع نارووال میں قصبہ ڈونگیاں بوستان میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب

سیالکوٹ ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو انہوں نے ضلع نارووال میں قصبہ ڈونگیاں بوستان میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

سیالکوٹ ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہو کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو انہوں نے ضلع نارووال میں قصبہ ڈونگیاں بوستان میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی، انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے بنیادی کردار کامیابی سے ادا کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاک افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی اور معاشی استحکام بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply