وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ہفتہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ایم کیو ایم راہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ نے حملہ میں پولیس اہلکار اور شہری کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر …

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ہفتہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ایم کیو ایم راہنما خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ نے حملہ میں پولیس اہلکار اور شہری کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں وفاقی محکموں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے وزیر داخلہ کو واقعہ سے متعلق بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply