اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ ‘منصوبہ بندی‘ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ ‘مسلح افواج کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ اور قومی اداروںکو بے توقیر کرنے کی بے بنیاد مہم پر نوٹس لینے کے لئے حکومت جامع فریم ورک تیار کررہی ہے‘ پارلیمنٹ اور جمہوری ادارے فٹ بال کھیلنے کے لئے نہیں بلکہ عدلیہ اور فوج کی طرح حرمت رکھتے ہیں‘ورلڈ …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ ‘منصوبہ بندی‘ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدلیہ ‘مسلح افواج کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ اور قومی اداروںکو بے توقیر کرنے کی بے بنیاد مہم پر نوٹس لینے کے لئے حکومت جامع فریم ورک تیار کررہی ہے‘ پارلیمنٹ اور جمہوری ادارے فٹ بال کھیلنے کے لئے نہیں بلکہ عدلیہ اور فوج کی طرح حرمت رکھتے ہیں‘ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین ٹاپ فائیو ممالک میں شامل ہوچکا ہے‘عمران خان کی قیادت میں ستیاناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ حکومت کی کامیابیوں اورمعاشی ترقی کو ناکامی کی شکل میں پیش کر رہے ہیں‘عمران خان ‘پرویز مشرف کی طرح ملک کے سب سے بڑے کرپٹ مگر مچھوں کو اپنے اردگرد اکٹھا کر کے کرپشن کی خلاف لیکچر دینا بند کریں‘وزارت داخلہ نے پاکستانیوں کی اہلیہ غیر ملکی ہونے پر پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراءپر پابندی ختم کر دی ہے ‘سفارت کاروں ‘اراکین پارلیمنٹ ‘کاروباری شخصیات کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کے لئے این او سی کا اجراءآسان ترین بنا دیا گیا ہے ‘5لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی اور کریمنل ریکارڈ نہ ہونے پر 10سے 21دنوں میں بلٹ پروف گاڑی کے لئے لائسنس جاری کیا جائے گا ‘ختم نبوتﷺ کی شق کے ساتھ کاغذات نامزدگی کی اصل شکل بحال کر دی گئی ہے اب اس معاملے پر اجتجاج اور مارچ بلاجواز ہیں ‘ مظاہرے ‘احتجاج پاکستان کے امن اور بین الاقوامی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں ‘قومی سلامتی سے متعلق معاملات‘تھرڈ الرٹس بارے تصدیق کے بعدخبریں میڈیا پر نشر یا شائع کیے جائیں ‘چائنیز سفارتخانے کے سیکرٹ خط کے لیک ہونے پر مکمل انکوائری کی جائے گی‘سوشل میڈیا کو مدر پدر آزادی نہیں دے سکتے ‘ذمہ دار جمہوری سوشل میڈیا کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔وہ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔








