وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی پنجگور حادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کی نماز جنازہ میں شرکت شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے منگل کو پنجگور حادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم لاہور میں ادا کی گئی، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق، سینئر فوجی افسران اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے شہداءکا خون …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے منگل کو پنجگور حادثہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ ایوب سٹیڈیم لاہور میں ادا کی گئی، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق، سینئر فوجی افسران اور جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یہ وطن عزیز کیلئے امن و سلامتی کا باعث بنے گا، دشمن دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالہ سے ہمارے عزم کو متزلزل اور پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے ثمرات کو ختم نہیں کر سکتا پاکستانی قوم ایک مضبوط قوم ہے اور ہم پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے حوالہ سے ہر قسم کی کوششوں سے نمٹ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply