نارووال۔10 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کو مقبول بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں‘ پاکستان ایک بار پھرکھیلوں کے میدان میں دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے‘ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ٹی ٹونٹی چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے‘ 2013ءمیں اقتدار سنبھالا تو کھیلوں کے میدان ویران تھے‘ ان خیالات کا …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل کا سپورٹس میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
نارووال۔10 دسمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کو مقبول بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں‘ پاکستان ایک بار پھرکھیلوں کے میدان میں دنیا میں اپنا مقام بنا رہا ہے‘ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ٹی ٹونٹی چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے‘ 2013ءمیں اقتدار سنبھالا تو کھیلوں کے میدان ویران تھے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں سپورٹس میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ نارووال میں سپورٹس سٹی تعمیر کیا جارہا ہے‘ یہ اپنی نوعیت کاواحد سپورٹس سٹی ہو گا‘ جہاں 14 کھیلوں کے مقابلے ہو سکیں گے‘ ایسی سہولت پاکستان کے کسی ضلع میں نہیں‘ انہوں نے کہا کہ تمام مقابلے سپورٹس مین سپرٹ کے تحت ہوئے۔








