وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ پاکستان چین اقتصادی راہدری سے حکومت کی معاونت کرے، رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی جے سی سی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے، جے سی سی کے ساتویں اجلاس میں نجی شعبے اور وفاقی ایوان برائے صنعت و تجارت کی …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نجی شعبہ پاکستان چین اقتصادی راہدری سے حکومت کی معاونت کرے، رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی جے سی سی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے، جے سی سی کے ساتویں اجلاس میں نجی شعبے اور وفاقی ایوان برائے صنعت و تجارت کی نمائندگی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز اس وقت ہوا جب دنیا کا کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ نہ تھا۔ 2013 ء میں پاکستان کا کوئی بنک بھی اتنی خطیر رقم کی سرمایہ کاری نہیں کر سکتا تھا۔ بجلی اور توانائی کے بحران کی بدولت پاکستان صنعتی شعبے میں دنیا بھر سے پیچھے رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری پاک چین لازوال دوستی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔چین نے 2013ء میں اس وقت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جب سرمایہ کار پاکستان سے سرمایہ نکال کر دیگر ممالک کا رخ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی بحران اور امن و امان کی دگر گوں صورتحال کی وجہ سے دنیا کا کوئی ملک اور ان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کا سوچ تک نہیں رہے تھے۔ چین نے کڑے حالات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ تاریخ نے ہمارے لئے چینی سرمایہ کاری کی صورت میں جو مواقع پیدا کئے ہیں ہم ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کریں۔

Leave a Reply