وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مارگلہ انکلیو پراجیکٹ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کو مارگلہ انکلیو پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے گی ، منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں شہریوں کے لیے خوبصورت …

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کو مارگلہ انکلیو پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے گی ، منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں شہریوں کے لیے خوبصورت لوکیشن کے ساتھ جدید اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پوزیشن انشاءاللہ فروری میں دے دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے بارشوں کی وجہ سے کام میں ہونے والی تاخیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ورک فورس بڑھا کر اس تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ممبران سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔