وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری کی گاڑی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور فائرنگ کے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیشن جج پر فائرنگ کی شدید مذمت، سیشن جج اور گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری کی گاڑی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور فائرنگ کے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔وزیر داخلہ نے فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی جبکہ حملے میں زخمی ہونے والے جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہماری قوم کے پختہ عزم کو کبھی پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ریاست ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ رہے گی۔








