اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت طلال چودھری نے اسلام آباد میں 5 اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس، پارلیمنٹ لاجز نیو بلاک اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد میں 5 اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت طلال چودھری نے اسلام آباد میں 5 اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس، پارلیمنٹ لاجز نیو بلاک اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق تمام منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ عوامی ضروریات اور آئندہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل جاری ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی وزارتِ داخلہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔








