وفاقی وزیر داخلہ نے اپ گریڈڈ تھانہ آبپارہ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت کے تھانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کے تحت تعمیر نو کے بعد تھانہ آبپارہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آئی جی ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت کے تھانوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کے تحت تعمیر نو کے بعد تھانہ آبپارہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آئی جی ، ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد وزیر داخلہ نے تھانے کے مختلف شعبوں بشمول ایس ایچ او آفس، ڈی آر سی، انکوائری آفس اور ویٹنگ ایریا کا معائنہ کیا اور کاؤنٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کر کے ان کے کردار کو بھی سراہا۔محسن نقوی نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو جدید، باوقار اور عوام دوست پولیسنگ کا ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ سائلین کی داد رسی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہریوں کی درخواستوں پر بلا تاخیر کارروائی یقینی بنائی جائے، ایف آئی آر کے اندراج میں کسی کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور تھانوں میں آنے والے ہر شہری سے خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے۔

مزید خبریں