وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کی طرف سے شکار کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے سلسلے میں حکومت کے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرانے میں غفلت کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی جانب سے شکار کی غرض سے پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے سلسلے میں حکومت کے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرانے میں غفلت کا نوٹس لے لیا ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ داخلہ کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی جانب سے شکار کی غرض سے پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں کے سلسلے میں حکومت کے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرانے میں غفلت کا نوٹس لے لیا ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ داخلہ کو سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ گذشتہ دنوں بھارت کی شہریت رکھنے والے چھ افراد ایڈوانس سٹاف کے طور پر بغیر کسی سیکیورٹی کلیئرنس بدین ائیر بیس سندھ پہنچے اور وہاں سے ٹھٹھہ روانہ ہوئے جو کہ متعلقہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر وزارتِ داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو شکار کے لئے مقرر کردہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کےلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔وزارت داخلہ نے ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شاہی خاندانوں کے ساتھ آنے والا غیر ملکی سٹاف پاکستانی ویزے کے حصول کے لئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے‘غیر ملکی مہمانوں کے سٹاف کی آمد و رفت غیر معروف ائیر پورٹس کی بجائے ملک کے بڑے ائیر پورٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائے اور ایڈوانس سٹاف کی آمد کی اطلاع متعلقہ اداروں کو قبل از وقت دی جائے۔

Leave a Reply