وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ بالخصوص سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد کو موثر طور پر بلاک کرنے کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور ایسی تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس جو اس سلسلہ میں تعاون سے انکار کریں گی ان کو مستقل طور پر بلاک کرنے سمیت کسی بھی …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ بالخصوص سوشل میڈیا ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد کو موثر طور پر بلاک کرنے کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور ایسی تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس جو اس سلسلہ میں تعاون سے انکار کریں گی ان کو مستقل طور پر بلاک کرنے سمیت کسی بھی حد تک جائیں گے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے گستاخانہ مواد پھیلانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی جس سے پاکستان کے عوام کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ پوری امت کے جذبات کا معاملہ ہے جو اس طرح کے پاگل پن سے مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گستاخانہ مواد کو بلاک کرنے میں سوشل میڈیا آپریٹرز کی ناکامی پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد اور دہشت گردی دو انتہائی حساس معاملات ہیں اور ریاست ان دو معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Leave a Reply