اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے ان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ …
وفاقی وزیر داخلہ کا افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے ان کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔








