وفاقی وزیر دانیال عزیز کا زرعی، کمرشل اور انڈسٹریل اغراض کےلئے قرضوں بارے ایکٹ کے تحت قائم بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس شعبہ کےلئے ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے جبکہ کسانوں کےلئے طریقہ کار کو سادہ اور آسان بنانے کےلئے زرعی قرضوں کے سلسلہ میں پیداواری اشاریوں کے یونٹ کی شرط ہٹائی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں 1973ءکے تحت …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس شعبہ کےلئے ابھی بہت کام کیا جانا باقی ہے جبکہ کسانوں کےلئے طریقہ کار کو سادہ اور آسان بنانے کےلئے زرعی قرضوں کے سلسلہ میں پیداواری اشاریوں کے یونٹ کی شرط ہٹائی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں 1973ءکے تحت زرعی، کمرشل اور انڈسٹریل اغراض کےلئے قرضوں بارے ایکٹ کے تحت قائم بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اس ایکٹ میں ترامیم اور مجوزہ لائحہ عمل بارے غور و خوض کیا گیا۔ یہ ترامیم 29 جنوری 2018ءکو کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں فنانس ڈویژن کی طرف سے تجویز کی گئی تھیں۔ اجلاس میں ریونیو کیلئے وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام اور دیگر نے شرکت کی۔