وفاقی وزیر دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے بیان کی مذمت

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری کمیشن دانیال عزیز نے 17 جنوری 2018ءکو نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے چلائے گئے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ یہاں جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر قطعی بے بنیاد اور غلط ہے جس میں دانیال عزیز کو مالیتی، بدانتظامی اور پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری …

اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری کمیشن دانیال عزیز نے 17 جنوری 2018ءکو نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے چلائے گئے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ یہاں جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر قطعی بے بنیاد اور غلط ہے جس میں دانیال عزیز کو مالیتی، بدانتظامی اور پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کے عمل اور ری سٹرکچرنگ میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اس سے قومی خزانہ کو ماہانہ 76 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ان الزامات کے علاوہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وفاقی وزیر کو نجکاری پروگرام میں شامل قومی اثاثوں بالخصوص پی آئی اے کی عالمی سطح پر فروخت میں ذاتی پسند کا الزام بھی لگاتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ مزید برآں دونوں پارٹیوں نے وزیر دانیال عزیز کے خلاف ہتک آمیز زبان بھی استعمال کی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور حقائق کے برعکس توہین آمیز ہے۔ وفاقی وزیر دانیال عزیز نے اس معاملہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس غلط خبر چلانے اور توہین آمیز الفاظ پر دونوں پارٹیوں کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔

مزید خبریں