وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین سے بوسنیا ہرزگوینا کے وفاقی وزیر برائے توانائی و کانکنی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین سے بوسنیا ہرزگوینا کے وفاقی وزیر برائے توانائی و کانکنی نے ملاقات کی جس میں سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بوسنیا ہرزگوینا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہمارے تعلقات …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین سے بوسنیا ہرزگوینا کے وفاقی وزیر برائے توانائی و کانکنی نے ملاقات کی جس میں سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اعجاز چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان بوسنیا ہرزگوینا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد بھائی چارے اور دوستی پر مبنی ہیں۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کو 1990ءکے دوران بوسنیا کو دی جانے والی امداد اور سفارتی و اخلاقی حمایت پر بڑا فخر ہے۔ رانا تنویر حسین نے وفد کو کراچی شپ یارڈ، این آرٹی سی، پی اے سی اور دفاعی پیداوار کے دیگر اداروں کی پیداواری سہولیات کے بارے میں بتایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بوسنیا پاکستان کی دفاعی پیداوار کی صنعت سے بڑا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ منصوبوں اور تعاون بارے شعبوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بوسنیا کو پاکستان کی دفاعی صنعت کی وہ مصنوعات فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی جو نہ صرف بین الاقوامی معیار اور ٹےکنالوجی کے مطابق ہیں بلکہ بہت سستے داموں دستیاب ہیں۔ وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویرحسین نے دونوں ممالک کی صنعتوں کے مابین اشتراک کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔