وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نیکولا گولاکی ملاقات دونوں ممالک نے فوجی تکنیکی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نیکولا گولانے ملاقات کی جسمیں دونوں ممالک نے فوجی تکنیکی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نیکولا گولاکی ملاقات

مزید خبریں
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نیکولا گولاکی ملاقات
دونوں ممالک نے فوجی تکنیکی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے رومانیہ کے سفیر نیکولا گولانے ملاقات کی جسمیں دونوں ممالک نے فوجی تکنیکی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دی جارہی ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں باقاعدگی سے وفود کے تبادلے ہونے چائیں ۔ دونوں رہنماوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے مشترکہ منصوبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے استفادہ حاصل کیا جائے ۔ رومانیہ کے سفیر نیکولا گولا نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اہم ملک ہے جہاں پر ترقی کے بہت سے شعبے موجود ہیں ‘پاکستان اچھا میزبان ملک ہے جہاں ورکنگ ڈیموکریسی ‘ مستحکم معشیت ہے ۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔








