اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے جرمنی کے نیول چیف اور ایران کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے ملاقات کی جس میں وفاقی …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے جرمنی کے نیول چیف اور ایران کے سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے جرمنی کے نیول چیف اور ایران کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دوطرفہ تعاون کو پاکستان اہمیت دیتا ہے، ایران کے لئے تمام شعبوں میں تعاون کے دروازے کھلے ہیں۔ ایرانی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ ایران پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ قبل ازیں جرمنی کے نیول چیف نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبوں میں مزید اضافے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کا خواہاں ہے کہ جرمنی کی دفاعی صنعتوں کی پاکستان کی صنعتوں کے درمیان روابط کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔









