اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور بالخصوص حال ہی میں کھلنے والی راہداری کی افادیت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہاکہ پاکستان ٗ ایران کو اپنا اہم دوست …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور بالخصوص حال ہی میں کھلنے والی راہداری کی افادیت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہاکہ پاکستان ٗ ایران کو اپنا اہم دوست اور علاقائی شراکت دار سمجھتا ہے اور تہران کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط ومستحکم دیکھنے کا خواہاں ہے۔ زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ Gabd Ramdan راہداری دونوں ممالک کے لئے اہم مثبت اقدام ہے ٗ اس سے ناصرف بارڈر کے اطراف رہنے والے دونوں ممالک کے عوام کو قریب آنے کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ قانونی طریقے سے تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گابالخصوص سمگلنگ اور غیرقانونی کاروبار کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے مزید کہاکہ سرحد پر مزید راہداریاں کھولنے سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔زبیدہ جلال نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ سرحد پر مزید راہداریاں کھولنے کے لئے پشین سمیت مزید چار جگہوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد ہی انہیں آمدوروفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اس موقع پر ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے بتایا کہ ایرانی حکومت اور عوام نئی راہداری کھلنے پر بہت خوش ہیں اور اور اسے ایک اہم اقدام سمجھتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے نئی راہداری کھولنے کے عمل میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال کی گرانقدر کوششوں پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔








